کراچی(افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کے عملے نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چھالیہ تیار کرنے والی 7 کمپنیاں سر بمہر کر دی ہیں۔ جہاں سے پروڈکشن مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ کے مطابق کسٹمز میں کرپشن کیس کی تحقیقات کے دوران مختلف کمپنیوں کی غیر قانونی پروڈکشن کی نشاندہی ہوئی جس پر کارروائیوں کے دوران ان کی پروڈکشن غیر قانونی پائی گئی جس پر غیر قانونی سامان کی ضبطی کے بعد انہیں سر بمہر کر دیا گیا ہے۔