آئی جی سندھ رفعت مختار نے شہدائے کربلا کے چہلم کے کراچی میں نکلنے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
شہدائے کربلا کے چہلم سے قبل صوبائی سطح پر سیکیورٹی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شہرِ قائد میں نکلنے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی پر ڈی آئی جیز نے آئی جی سندھ کو بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ رفعت مختار نے اجلاس میں ڈی آئی جیز لیول پر سوشل میڈیا اور میڈیا مانیٹرنگ رومز قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ اشتعال انگیز تقاریر، پمفلٹس اور بینرز وغیرہ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
آئی جی سندھ رفعت مختار نے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے روابط کو مذید تقویت دینے کی ہدایت بھی کی۔