• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برازیل کا کوئی شہر تھا۔
ہزاروں لوگ تھے۔ سر ہی سر، آدم ہی آدم،
سب خوشی سے نہال، مست الست،
میں ٹی وی دیکھ رہا تھا۔
معلوم ہوا کہ برازیل کا لوک میلہ بوئی بمبا جاری ہے۔
میں نے چینل بدل دیا۔
اب فرانس کا کوئی شہر تھا۔
ہزاروں لوگ تھے۔ سر ہی سر، آدم ہی آدم،
سب خوشی سے نہال، مست الست،
معلوم ہوا کہ یورو کپ فٹبال کے مقابلے جاری ہیں۔
میں نے چینل بدل دیا۔
اب پاکستان کا کوئی شہر تھا۔
ہزاروں لوگ تھے۔ سر ہی سر، آدم ہی آدم،
سب افسردہ، اشک بار،
کسی کا جنازہ تھا۔
تازہ ترین