• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں اور فروٹس کی ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرینگے، کمشنر کراچی

کراچی (نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کراچی میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں سے متعلق شہریوں کی شکایات دور کر نےکے لیے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلہ میں وہ سبزیوں اور فروٹس کی قیمتوں میں نا جائز منافع خوری کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اور قیمتیں مقرر کرنے کے نظام کو درست ،خود مارکیٹ کمیٹی کے کردار کی نگرانی اور خصوصی اسسٹنٹ کمشنرز متعین کریں گے ، پیر اور منگل کی درمیانی رات کو انھوں نے دورہ کر کے مارکیٹ کمیٹی کے کردار اور شہریوں کی قیمتوں سے متعلق شکایات کے اسباب کا جائزہ لیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرقی الطاف شیخ، ضلعی انتظامیہ اور بیورو آف سپلائی کے افسران بھی موجود تھے، مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین نے کمشنر کو آکشن کےطریقہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا بعد ازاں کمشنر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء کے آکشن کا معائنہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید