• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی، ملزم کے گھر سے کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

تصاویر بشکریہ FIA
تصاویر بشکریہ FIA

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے بہادر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ملزم یوسف کی گرفتاری اس کے گھر سے ہوئی ہے جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی غیر قانونی کرنسی کی تفصیلات
چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی غیر قانونی کرنسی کی تفصیلات

گھر سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 1 کروڑ روپے، 2 ہزار امریکی ڈالر، 48 ہزار سعودی ریال، 12 کروڑ ایرانی تمن، 94 ہزار 600 شامی پاؤنڈ اور 30 ہزار 700 انڈین روپے شامل ہیں۔

برآمد کی گئی دیگر کرنسیوں میں 320 لبنانی دینار، 17 ہزار 500 عراقی دینار، 26650 ڈنمارک کرونر، 8 ہزار 710 سوئیڈش کرونر، 14500 ناروے کرونر، 1560 ترکمانستانی منات  اور 905 آذربائیجانی منات شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید