• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے ہمیشہ اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اہل کراچی کے مینڈیٹ کا سودا اوران کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ، کراچی اور حیدرآباد کے عوام اسے مسترد کررہے ہیں لیکن ایک بار پھر ایم کیو ایم کے غبارے میں ہوا بھرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ایک دوسرے پر ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہونے کا الزام ،قتل اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری ایم کیو ایم کی پہچان قراردینے والے عوام کو دھوکا کی ایک بار پھر کوشش کررہے ہیں ،سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں کو سزائیں تو سنائی گئیں ہیں لیکن ان کی سہولت کاری کرنے والے اور ان کا دفاع کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا ہے ،2023کی مردم شماری میں بھی اہل کراچی کی آدھی آبادی غائب کردی گئی اور ایم کیو ایم پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کی حکومت نے مل کر مردم شماری کی منظوری دی، پیپلزپارٹی 15سال سندھ پرحکومت کرتی رہی ،وفاق میں بھی ان کی حکومت رہی ،سراج الحق کی اپیل پر 6اکتوبر کوگورنر ہاؤس پر دھرنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری بتائیں کہ کچے ڈاکوؤں تک جدید اسلحہ کیسے پہنچا ،پیپلز پارٹی کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتی رہی ہے اس کی حمایت کے بغیر ڈاکوؤںکا یہ نیٹ ورک نہیں چل سکتا، جماعت اسلامی اہل کراچی کے جائز اور قانونی حقوق کے حصو ل وگھمبیر مسائل کے حل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی و بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔
اہم خبریں سے مزید