کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی آمد کی خوشی منانا ہر شہری کا حق ہے،ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف شہری اداروں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریئر ہال میں انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں علمائے کرام اور ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور محافل کے منتظمین نے میئرکراچی کو صفائی ، ٹریفک انتظامات، لوڈ شیڈنگ، سڑکوں کی استرکاری، نالوں کی صفائی، پانی و سیوریج کے نظام کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا، میئر کراچی نے کہا کہ ربیع الاول کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے زیر انتظام مرکزی سڑکوں پر صفائی ستھرائی، روشنی اوراسترکاری کے کام کرے گی۔