• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سیکورٹی اداروں کی کارروائی، ڈیڑھ ارب کی اجناس برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موچکو میں سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے ڈیڑھ ارب روپے کی غذائی اجناس برآمد کرلیں جنہیں بلوچستان کے راستے افغانستان اسمگل ہونا تھا۔سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے اجناس کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور ادارے غیر قانونی گوداموں میں چھپائے گئے اجناس کی برآمدگی کیلئے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ ٹیمیں آپریشنز کررہی ہیں ،موچکو کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کے دوران دو لاکھ سے زائد چینی و دیگر اجناس کی چھپائی گئی بوریاں برآمد کی گئی ہیں، مذکورہ اجناس غیر قانونی طور پر افغانستان اسمگل کیا جانا تھا، ذرائع کے مطابق حساس ادارے ، پولیس اور ڈی سی کیماڑی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام سے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی چینی ، کالے اور سفید چنے کی 2 لاکھ بوریاں برآمد کرلیں،موچکو کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی، جس کے دوران گودام سے چینی کی لاکھوں بوریاں برآمد کی گئی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید