سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کوئی بھی پرواز کسی خطرہ سے دوچار نہیں ہوئی۔
اپنے وضاحتی بیان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز کو تیز ہوا کی وجہ سے گراؤنڈ کرایا گیا۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز نے رات 11 بج کر 45 منٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔
سی اے اے گرڈ اسٹیشن سے رات 11 بج کر 19 منٹ پر بجلی بند ہوئی جسے رات 11 بجکر 56 منٹ پر بحال کردیا گیا تھا۔