• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی سیکٹر 5C/1، ڈیڑھ ماہ سے پانی کی سپلائی معطل، ایک ہزار مکان متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر 5C/1مکان نمبر R-1تا R-29 اور اس سے متصل مکانات میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ہےاس سیکٹر میں تقریباً ایک ہزا ر سے زائد مکانات ہیں جو پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ واٹر بورڈ کے عملے کی ملی بھگت سے علاقے میں پانی کی سپلائی کوجان بوجھ کے کم کر دیا گیا ہے،گزشہ روز جمعرات کو جب علاقے کا پانی کھولا گیا تو 5منٹ بعد ہی لائن پھٹ گئی جس کی فوری اطلاع کر دی گئ، قبل ازیں ناغہ سسٹم کے تحت پانی آتا تھا ایک ہفتے بعدہر گھرکو پانی مل جاتا تھالیکن اب پانی آتا ہے تو اس کا پریشر اتنا کم ہوتا تھا کہ وہ آگے کے گھروں تک پہنچ ہی نہیں پاتا ،اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر واٹر بورڈ کے دفتر میں متعدد بار تحریری درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں لیکن ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد بھی پانی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہےجبکہ دوسری طرف ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے اور علاقے میں مہنگے داموں پانی فروخت ہو رہا ہے۔