• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک بھر کے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا رعایتی پیکج تیار، ذرائع

کراچی سمیت ملک بھر کے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا رعایتی پیکیج تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیچ منظوری کیلئے آج کابینہ توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، فی یونٹ ٹیرف پر 3.32 روپے سے 17.84 روپے تک ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ صنعتی پیکیج نومبر 2023 سے فروری 2024 کے لیے ہوگا، پیکیج کا اطلاق کےالیکڑک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کے صنعتی صارفین پر ہوگا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ صنعتی پیکیج میں بجلی ٹیرف میں ریلیف کے لیے 3 تجاویز دی گئی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید