• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی سرفراز کی قیادت میں 10 سال بعد کراچی کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجن وائٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں دس سال بعد قائداعظم ٹرافی جیت لی۔ لاہور میں فائنل میں فیصل آباد ریجن کو 456رنز سے شکست ہوئی ۔ کپتان سرفراز احمد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے، انہوں نے 697رنز اسکور کیے، ایک اسٹمپڈ اور 27کیچز کیے۔ فاتح ٹیم نے فیصل آباد کو 790 رنز کا ہدف دیا تھا ،وہ میچ کے پانچویں اور آخری دن دوسری اننگز میں 333رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فہیم اشرف نے 147 رنز اسکور کیے۔ غلام مدثر نے تین وکٹیں لیں ۔ صائم ایوب فائنل کے بہترین کرکٹر قرار پائے۔ پشاور کے صاحبزادہ فرحان کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر قرار دیا گیا انہوں نے تین سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 847 رنز اسکور کیے۔ فیصل آباد کے خرم شہزاد 36وکٹوں کیساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر رہے۔

اسپورٹس سے مزید