کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہسٹی کونسل کا اجلاس 10نومبر کو بلایاجائے گاریڈ لائن کا منصوبہ پھنسا ہوا ہےبجٹ میں K-IV کیلئے محض 12سے 13 ارب روپے رکھے گئےتنقید، تفریق اور تعصب کی سیاست کرنے والے اپنے قبلے درست کرلیں، مقدمات درج کرنے اور دھرنے دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹونے عوام سے جووعدے کئے ان پرعمل ہورہا ہے، دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں، کراچی کے تمام 25ٹاؤنز ایک پیج پر ہوکرشہر کے لیے کام کریں، پیپلزپارٹی کے ایک ایک جیالے کا وعدہ ہے کہ ہم عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے دیگر سیاسی جماعتوں سے پوچھتاہوں کیاوہ کراچی کی ترقی کے ایک نکاتی ایجنڈے پرہمارے ساتھ بیٹھنے کوتیارہیں۔