• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے فیصل آباد جانیوالی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟ ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے فیصل آباد جانے والی 17 اپ ملت ایکسپریس جب ریلوے اسٹیشن جلال مری اور شہدادپور کے درمیان پہنچی تو اچانک بوگی نمبر 9 اور بوگی نمبر 10 کی کپلنگ ٹوٹ جانے کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کے نتیجے میں ٹرین میں سوار مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر ریلوے اسٹیشن جلال مری سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریلوے اسٹیشن شہداد پور میں ملت ایکسپریس کا اسٹاپ نہ ہوتا تو تیز رفتار ٹرین ملت ایکسپریس کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتی تھی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بوگی نمبر 9 اور بوگی نمبر 10 کی اچانک کپلنگ ٹوٹ جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا تاہم عملے کی مدد سے نئی کمپلیٹ لگا کر ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید