کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پلاٹوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پلاٹوں پر قبضہ، قتل اور اقدامِ قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
اس کے علاوہ ملزم بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں بھی ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور ڈاکٹر سے بھتہ مانگا، نہ دینے پر اغواء کیا اور تاوان وصول کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سرجانی ٹاؤن میں شہری کو پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم نے گزشتہ سال شر پسندوں کے ساتھ مل کر پولیس پر بھی حملہ کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں پر مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔