کراچی(اسد ابن حسن) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے برسوں سے ایک اہم سیوریج سسٹم میں مسائل پیدا کرنے والی لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ ورلڈ بینک سے ملنے والے کثیر قرضے کی بنیاد پر انجام دیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ تین ہٹی پر واقع مین نکاسی اب سسٹم جو ہر تھوڑے عرصے بعد "چوک" ہو جاتا ہے اور جس سے اطراف کے علاقے اور خاص طور پر جہانگیر روڈ اور اس کی اطراف کی اہم سڑکیں بار بار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں اس سے نبرد آزما ہونے میں مدد مل سکے گی۔