• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کا ناجائز منافع خوری کیخلاف مہم کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں جمعرات کو ناجائز منا فع خوری کے خلاف کراچی انتظامیہ کی جانب مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختارکاروں نے شرکت کی۔ اجلا س میں مہم کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقداما ت کا فیصلہ کیا گیا۔ اب کمشنر خود مہم کو مانیٹر کریں گے، کمشنر نے قیمتیں کنٹرول کرنے کی مہم پر عدم اطینان کا اظہار کیا ،انھوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ سرکاری نرخ نافذکرنے کے لئے سخت کارروائی کی ضرورت ہے ، وہ روز ا نہ علاقے کے ہر بازار کا دورہ کریں، قیمتیں چیک کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہوں۔