• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی اب ساڑھے 3 بجے کراچی سے روانہ ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ اب یہ ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے سہہ پہر3 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام6بجے سیالکوٹ پہنچے گی۔ قبل ازیں علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے دوپہر2 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوتی تھی۔ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔