کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے ڈینگی کے 14، کیس رپورٹ ہوئے۔حیدرآباد 4 اور سکھر سےایک کیس رپورٹ،کراچی کے ضلع شرقی سے 6، ضلع وسطی سے ڈینگی کے 3 کیسز ضلع کورنگی اور ملیر سے ڈینگی کے 2,2 اور ضلع غربی سے ایک کیس رپورٹ،کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 110 کیسزرپورٹ ، رواں ماہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔