• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’صاحب بہادر کا الف آباد کا اچانک دورہ،
اسکول میں سیکڑوں طالب علم موجود، اساتذہ غیر موجود،
صاحب کا اظہار برہمی، ہیڈ ماسٹر معطل۔‘‘
ایک کڑچھے نے اخبار سے خبر پڑھ کر سنائی۔
میں زور سے ہنسا۔
سارے چمچمے کھی کھی کرکے کھنکھنائے۔
پھر میں نے پوچھا،
’’آج کی ڈاک میں کوئی خاص بات؟‘‘
ایک ڈوئی نے کہا،
’’سر، عین آباد سرکاری اسپتال کے ایم ایس کا خط آیا ہے۔
لکھتا ہے کہ عملے کی کمی ہے، دواؤں کے پیسے نہیں۔‘‘
میں زور سے ہنسا۔
سارے چمچمے کھی کھی کرکے کھنکھنائے۔
’’کل وہیں چھاپا مارنا ہے۔‘‘ میں نے فیصلہ سنایا۔
تازہ ترین