• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیشرفت

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کے معاملے میں نئی پیشرفت ہوئی ہے، مقتولہ کے شوہر نے کراچی پہنچ کر واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا۔

مقدمے میں حضرت اللّٰہ اور صہیب کو نامزد کیا گیا ہے، مقتولہ وزیر مائی کا تعلق بہاولپور سے تھا، وہ کراچی بنگلے پر ملازمت کیلئے آئی تھی۔

مقتولہ کے شوہر منیر حسین کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ روزانہ شام کو مجھ سے موبائل پر بات کرتی تھی، ایک ہفتہ سے اہلیہ کا فون بند آرہا تھا جس پر اپنے رشتے داروں کو معلومات کرنے کا کہا۔

منیر حسین نے کہا کہ 18 نومبر کو اطلاع ملی بیوی جناح اسپتال میں ہے جس پر میں کراچی روانہ ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران اب تک ایک ملزم گرفتار کیا جاچکا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس فیز سیون میں خالی پلاٹ میں رکھے ڈرم سے خاتون کی لاش ملی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید