• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ، ساتھیوں سمیت جلد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ساتھیوں سمیت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔