کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے نگران وزیرِ اطلاعات، اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جمعے کو کراچی پریس کلب میں نامور صحافی عبد الماجد خان سے موسوم فٹنس کلب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ صحتمندذہن کے لئے صحت مند جسم بھی ضروری ہے، صحافی برادری کو اپنی فزیکل فٹنس کے مہیا مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد، فٹنس کلب کے انچارج سینئر صحافی طاہر صدیقی نے بھی خطاب کیا۔