سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں نومبر میں جرائم کی 7 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں ڈکیتی اور ذاتی جھگڑے کے واقعات میں 52 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ کار لفٹرز نے شہر سے 26 گاڑیاں چھینی اور 163 گاڑیاں چوری کیں۔
سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ شہریوں سے 694 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 4030 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوٹ مار کے دوران 2272 موبائل فون سے شہریوں کو محروم کر دیا گیا اور اغواء برائے تاوان کی 2، بھتہ خوری کی 13 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔