کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں ضلع وسطی کے ضلعی کونسل کا اجلاس اور نو منتخب ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری شہید فضل کریم وارڈ ناظم آباد میں منعقد ہوئی، فضل قیوم ضلع وسطی کے صدر اور محمد خان آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید تھے، اے این پی کے چیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن ذاکر حنیف نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی حالات انتہائی خراب ہیں ، کراچی کو گزشتہ کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے، شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، کراچی شہر کی تعمیر اور ترقی کے لئے کراچی کے تمام شہریوں کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔