• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں میں بڑا اضافہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی سے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد بھی کافی بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ماضی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور رواں سال ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی مد میں 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی جاچکی ہے۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس ٹریننگ اینڈ ڈرائیونگ لائسنسز عرفان علی بلوچ نے "جنگ" کو بتایا کہ سال 2023 کے 11 ماہ میں کراچی کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے 250958لرنر اور 263776 مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے جبکہ رواں ماہ دسمبر کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2022کے دوران 241315 لرنر جبکہ 226777 مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ سال 2023کے 11 ماہ میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں 35062052روپے، مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں 47 کروڑ 80 لاکھ 76ہزار 423 روپے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی مد میں ایک کروڑ 46 لاکھ 88ہزار 800 روپے فیس وصول کی جاچکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید