کراچی(اسٹاف رپورٹر) میاںشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کراچی کےحلقہ این اے 242سے جمع کرادیئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق 8فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ہفتہ 23 دسمبر کو بھی مختلف امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ آفسران کو اپنے کاغذات نامزدگیاں جمع کرائیں گئی ،ذرائع کے مطابق کراچی ڈویژن میں ہفتہ کی شام تک مجموعی طور پر 1405فارم جمع ہوچکے ہیں، قومی اسمبلی کی 22 نشستوںکے لیے 333 فارم جمع کرائےجاچکے ہیںجبکہ صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کے لیے 1072 فارم جمع کرائے جاچکے ہیں ، سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاںشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی ہفتہ کو کراچی کےحلقہ این اے 242سے جمع کرادیئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کے بعد امیدوار 24 دسمبر2023 (آج) شام تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔