• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرِ کراچی میں جماعتِ اسلامی کا ایک تابناک ماضی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کے این اے 250 اور پی ایس 129 ڈسٹرکٹ سینٹرل، این اے 246 ڈسٹرکٹ ویسٹ سے جمع کروائے گئے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے، کاغذات کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدواروں نے کراچی میں 47 صوبائی اور 22 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، جماعتِ اسلامی شہر میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، شہرِ کراچی میں جماعتِ اسلامی کا ایک تابناک ماضی ہے، جماعتِ اسلامی کی خاص طور پر تعلیم پہلی ترجیح ہو گی، حکومتِ سندھ کے تحت ہونے والی آئی ٹی کی ایکسپورٹ جو 2.5 ملین ڈالرز ہے اسے ہم 25 ملین ڈالرز تک لے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی خاص طور پر تعلیم پہلی ترجیح ہو گی، جماعتِ اسلامی کے سوا کسی بھی جماعت نے اب تک اپنا منشور پیش نہیں کیا۔

علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمٰن نے جماعتِ اسلامی گلبرگ ٹاؤن اور محکمۂ باغات کی جانب سے رضوان پارک فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں عوام کے لیے ”گُلِ داؤدی شو“ کا افتتاح کیا، فلسطین کے شہداء کے نام سے منسوب پھولوں کی نمائش میں 5 ہزار سے زائد اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں، نمائش 4 روز کے لیے منعقد کی گئی ہے جس سے کراچی کا ہر شہری بغیر کسی ٹکٹ کے استفادہ کر سکتا ہے۔