• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے،نتائج کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ اُم ِہانی بنت زاہد عثمان سومرو سیٹ نمبر238097 نے 657 نمبرزکے ساتھ پہلی پوزیشن،ملیحہ ناصربنت ناصر بیگ سیٹ نمبر238059 نے 650 نمبرزکے ساتھ دوسری اور زونیرا محمد یوسف سیٹ نمبر238101 نے 649 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ مقدس اقبال اعوان بنت محمد اقبال اعوان سیٹ نمبر239061 نے 823 نمبرزکے ساتھ پہلی پوزیشن ، فاریسہ عروج بنت عبدالفہیم سیٹ نمبر239033 نے799 نمبرزکے ساتھ دوسری اور ماہم اشفاق بنت محمد اشفاق خان سیٹ نمبر239055 نے796 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔