اوتھل (این این آئی) بیلہ تا کراچی چلنے والے اکثر لوکل بسیں و کوسٹرز مسافر کوچز کے بچائے تیل بردار گاڑیاں بن گئیں،بیلہ سے کراچی جانیوالے مسافروں کو بسوں کا عملہ کراچی لیجانے کی بجائے حب میں تیل کے ڈپو پر زبردستی اتار دیتا ہے، غیرقانونی ایرانی ڈیزل،پٹرول کی اسمگلنگ سے کسی بھی وقت کوئی افسوسناک واقعہ پیش آسکتا ہے۔ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کی انتظامیہ فوری نوٹس لے،زرائع کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق بیلہ تا کراچی چلنے والی اکثر لوکل بسیں و کوسٹرز مسافر کوچز کے بجائے تیل بردار گاڑیاں بن گئیں ہیں۔مسافروں نے انکشاف کیا ہیکہ کہ لسبیلہ تا کراچی چلنے والی اکثر مسافر بسوں و کوسٹرز میں غیر قانونی ایرانی تیل کی اسمگلنگ ہوتی ہے مسافروں کو کراچی لے جانے کے بجائے بس کاعملہ حب کے ویرانے میں زبردستی اتار کر گاڑی کا رْخ تیل کے ڈپو کی طرف کر دیتے ہیں ،یا انہیں ڈپو لے جاکر دو سے تین گھنٹے تک انتظار کرایا جاتا ہے۔