• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کیلئے عالمی برادری مل کر کام کرے، سعودی عرب

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں کی مجمتع کیا جانا ضروری ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی قابض حکومت کے دو وزراء کے انتہا پسندانہ بیانات پر مملکت کی مذمت اور دو ٹوک رد عمل کا اظہار بھی کیا، جنہوں نے غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی، غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "مملکت اپنے بیانات اور اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید