• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

وفاقی کابینہ نے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، حکومت ایسی پالیسیز مرتب کر رہی ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو بھی ہو اور فارما سیوٹیکل کی صنعت بھی ترقی کرے۔

کابینہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈریپ آن لائن پورٹل پر شہری مارکیٹ میں ادویات نہ ملنے کی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید