• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کا کوئی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں، ضلع غربی انتہائی حساس

کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع ویسٹ میں قومی اسمبلی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا، کراچی میں قومی اسمبلی کے16حلقے ایسے ہیں جہاں کوئی بھی پولنگ اسٹیشن نارمل قرار نہیں دیا گیا ہے۔ کراچی کے 7 اضلاع کے 5 ہزار 336 سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے3 ہزار 108 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس،2 ہزار 79 کو حساس جبکہ صرف149 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق ضلع ملیر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 کے 184 پولنگ اسٹیشنز میں سے37 انتہائی حساس،146 حساس اور صرف ایک پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔این اے 230 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 44 انتہائی حساس اور 119 حساس قرار دیئے گئے ہیں، مزکورہ حلقے میں کوئی بھی پولنگ اسٹیشن نارمل قرار نہیں دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 231 کے 215 پولنگ اسٹیشنز میں سے 88 انتہائی حساس،113 حساس اور 14 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ضلع کورنگی کے حلقہ این اے 232 کے 270 پولنگ اسٹیشنز میں سے 185 انتہائی حساس،85 حساس جبکہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار نہیں دیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 233 کے 287 پولنگ اسٹیشنز میں سے 239 انتہائی حساس اور 48 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ این اے 234 میں 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 158 انتہائی حساس اور 37 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقہ 235 کے 96 پولنگ اسٹیشنز میں سے 61 انتہائی حساس،27 حساس جبکہ 8 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ضلع ایسٹ کے حلقہ 236 کے 294 پولنگ اسٹیشنز میں سے 125 انتہائی حساس،109 حساس اور 60 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ این اے 237 کے 228 پولنگ اسٹیشنز میں سے 164 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس،47 کو حساس اور 17 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 238 کے 292 پولنگ اسٹیشنز میں سے 116 انتہائی حساس،127 حساس اور 49 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ این اے 239 کے 181 پولنگ اسٹیشنز میں سے 97 انتہائی حساس اور 84 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ این اے 240 کے 170 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 انتہائی حساس اور 101 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ این اے 241 کے 234 پولنگ اسٹیشنز میں سے 113 انتہائی حساس اور 121 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 کے 286 پولنگ اسٹیشنز میں سے 183 انتہائی حساس اور 103 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ این اے 243 کے 310 پولنگ اسٹیشنز میں سے 68 انتہائی حساس اور 242 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ضلع ویسٹ کے حلقہ این اے 244 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ این اے 245 کے بھی تمام 256 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 246 کے بھی تمام 291 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضلع سینٹرل کے حلقہ این اے 247 کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے 114 انتہائی حساس اور 153 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ این اے 248 کے 361 پولنگ اسٹیشنز میں سے 228 انتہائی حساس اور 133 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ این اے 249 کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے 160 انتہائی حساس اور 160 ہی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ این اے 250 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے 183 انتہائی حساس اور 124 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید