• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، بفر زون اور ناگن چورنگی میں تیز بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ اسکیم 33، نیو ایم اے جناح روڈ، صدر، گارڈن، ناظم آباد، شارعِ فیصل، ناتھا خان، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، شام تک بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ 

سندھ میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شارع فیصل پر سب سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملیر اور سرجانی میں 64، گلشنِ حدید میں 50، نارتھ کراچی میں 34، یونیورسٹی روڈ پر 30 اور ناظم آباد میں 23 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

سردار سرفراز نے کیا کہا؟

علاوہ ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نچلی سطح کے بادل شہر میں موجود ہیں، اس دوران ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 فروری کے بعد کراچی میں صبح و رات موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید