• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں کل کے بعد آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شارع فیصل پر سب سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملیر اور سرجانی میں 64، گلشنِ حدید میں 50، نارتھ کراچی میں 34، یونیورسٹی روڈ پر 30 اور ناظم آباد میں 23 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

دوسری جانب نجی ویدر اسٹیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کل سے اب تک 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کلفٹن میں اس وقت تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش گرنے کی رفتار 82 ملی میٹر فی گھنٹہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ بارش مزید آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہ سکتی ہے، مغربی سسٹم کا کچھ حصہ شہر پر انتہائی متحرک ہے۔

سردار سرفراز نے کیا کہا؟

علاوہ ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نچلی سطح کے بادل شہر میں موجود ہیں، اس دوران ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 فروری کے بعد کراچی میں صبح و رات موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید