کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی نشیبی آبادیوں اوران کی گلیوں میں کیچڑ جمع ہو گیا بعض بستیوں میں سیوریج اوور فلو ہو کر گندہ پانی بھی برساتی پانی میں شامل ہو گیا ہے جو شہریوں کے لئے زیادہ مسائل پید کر رہا ہے .
پیر کو بہادر آباد کے علاقے میں شہید ملت روڈ پر سیوریج لائن بیٹھ گئی جیل چورنگی اور اوراطراف کی سڑکوں پر سوریج تالاب کی شکل اختیار کر گیا .
گاڑیوں میں گزرنے والوں کو شدید مشکلات رہیں حالیہ بارش سے شہر کی بڑی چھوٹی سڑکوں پر بڑی تعداد میں گڑھے پڑ گئے ہیں جو ٹریفک گزرنے میں دشواری پیدا کر رہے ہیں ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں.
عام انتخابات کے لئے سرکاری اسکولوں اور کالجز کے احاطے میں پیر کے روز برساتی پانی جمع تھا اگر اسے بلدیاتی اداروں نے فوری کلیئر نہ کیا تو پولنگ والے دن مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔