• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے،رؤف حسن، رؤف حسن

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے جبکہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے۔ 

اپنے بیان میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں۔ مسئلے کا حل پاکستان کی اوورسیز کمیونٹی کی سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس عمل کے لیے مستحکم حکومت وقت کی ضرورت ہے۔

رؤف حسن نے بتایا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید