• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈاپور وزیراعلیٰ کے پی نامزد، پی پی، ن لیگ، MQM سے اتحاد نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی(ایجنسیاں)پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنائیں گے‘ادھر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے نامزد کر دیااور کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا‘ن لیگ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ان سے اتحاد نہیں ہو سکتا‘منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے‘انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، سپریم کورٹ بھی جائیں گے‘جیل میں کسی بھی اعلی سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی‘میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا، دھاندلی سے عدم استحکام بڑھے گا اور معیشت پر برا اثر پڑے گا۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالرز بیرون ملک بھیجتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، اب پتہ چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے۔

اہم خبریں سے مزید