• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت جمہوری اقدار کی پاسداری کرے گی، علی امین گنڈا پور

تصویر بشکریہ، فیس بک علی امین گنڈا پور
تصویر بشکریہ، فیس بک علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت جمہوری اقدار کی پاسداری کرے گی۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کا تحفظ اور امن و امان یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پارلیمان کے اندر اور باہر جمہوری اقدار کی پاسداری کرے گی۔ صحت کارڈ، لنگر خانوں، پناہ گاہوں اور پولیس اصلاحات کو بحال کیا جائے گا۔

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں قرآن کی تدریس، یکساں نظامِ تعلیم اور سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتقامی سیاست کی بجائے بھائی چارے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اہل پاکستان کو ہر قسم کے گروہی، نسلی اور مذہبی تعصبات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بنانا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید