• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آئس فیکٹری دھماکا،مقدمہ فیکٹری مالک کیخلاف درج

Karachi Ice Factory Blast Case Registered
افضل ندیم ڈوگر.... نیو کراچی میں کمپریسر کے دھماکے کے باعث منہدم آئس فیکٹری کے مالک کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ واقعہ میں 6 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ فیکٹری کے مالک کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم ثاقب آئس فیکٹری اینڈ کولڈ اسٹوریج میں پیر کو کمپریسر کے دھماکے سے عمارت منہدم ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ہلاک 6 افراد کے لواحقین نے ایف آئی درج کرانے میں دلچسپی نہیں لی جس بنا پر اس واقعہ کا مقدمہ نمبر 2016/121 سرکار کی مدعیت میں فیکٹری کے مالک اقبال کے خلاف درج کرلیا۔

فیکٹری مالک اقبال پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 عائد کی گئی ہے جس کے تحت اقبال پر اپنے کارخانے میں غیرمعیاری کمپریسر نامناسب جگہ پر نصب کرنے اور غفلت لاپرواہی کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد فیکٹری مالک کو دل کا دورہ پڑا جس پر اسے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اسی بنا پر مقدمے میں نامزد اس ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
تازہ ترین