تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیلئے درخواست مسترد کردی گئی۔
اس حوالے سے الیکشن کمشنر پنجاب نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات پر جیلوں میں دستخط کرانا ہمارا اختیار نہیں۔
بعدازاں صنم جاوید کے والد نے کاغذات پر دستخط کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صنم جاوید کے والد اور والدہ الیکشن کمیشن آفس سے روانہ ہوگئے۔