• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بروقت مداخلت سے پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کا کہا تھا، تھوڑی دیر بعد ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

ملیکہ بخاری نے بتایا کہ انہیں اجازت ملنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے، اور ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی بہن آسٹریلیا میں شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید