• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے، آج یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر ) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود جمعہ کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ آج (ہفتہ) وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ بھی اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کی سرمایہ کاری تنظیموں کے وفود بھی شاندار پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں کیونکہ پریڈ گراؤنڈ کی طرف جانے والی تمام اہم سڑکوں کو پریڈ کے اختتام تک عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید