ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں گزشتہ روز یوم پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک کو درپیش مشکلات اور مسائل سے نمٹنے کیلئے قوم کو ویسے ہی جذبے اور لگن کی ضرورت ہے جیسے برصغیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان کے لیے دکھائی تھی،تاریخ گواہ ہے کہ قوم نے 23 مارچ 1940ء کو پاکستان بنانے کا عزم کیا اور صرف سات سال کی قلیل مدت میں ایک نیا ملک بنا کر دکھایا،تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر عمر اکرم اور ڈاکٹر مدیحہ نے جیتنے والے طلبہ وطالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔