• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری پہچان ، تمغہ امتیاز ملنا خدمات کا اعتراف ہے،فلم سٹار شبنم

اسلام آباد(شکیل اعوان. خصوصی رپورٹر ) ناموراداکارہ فلمسٹار شبنم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مجھے صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا جانا میری خدمات کا اعتراف ہے۔ پاکستان میری پہچان ہے اور میں پاکستان سے بہت پیار کرتی ہوں۔ آج شبنم جو بھی ہے وہ پاکستانی عوام کی محبت کی وجہ سے ہے۔ میں پاکستان بار بار آنا چاہتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر شکیل اعوان، عقیل انجم، گلورئیس شبنم کی روح رواں شازی ملک، گوہر حیات خان، ملک حیدر اور عبداللہ طاہر سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے فلمسٹار شبنم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ذیشان نقوی نے کہا کہ فنکار قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، فلمسٹار شبنم پاکستان کا فخر ہیں ۔