• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرار داد پاکستان نے الگ وطن کی منزل کا شعور دیا،اجمل یوسفزئی

پشاور(جنگ نیوز)یوم پاکستان کے حوالے سے بغدادہ کے نجی سکول میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن مردان ریجن کے جنرل سیکرٹری اجمل شاہ یوسفزئی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔طلباء و طالبات نے ملی نغمے، تقاریراور ٹیبلو پیش کئے۔اجمل شاہ نے کہا کہ قرار داد پاکستان نے مسلمانوں کو الگ وطن کی منزل کا شعور دیا اور بحیثیت قوم ہمیں الگ شناخت دی۔قراداد پاکستان کے ذریعے مسلمانوں کو انکے الگ وطن کی نوید سنائی گئی اس وطن کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں تاکہ ہم آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کو نظریہ پاکستان اورملک و قوم کی ترقی کے لئے کام کرنے کا درس دیا۔ انہوں نے قائد کے فرمان کے مطابق ملک کی ترقی کے لئے کام اور صرف کام پر سیر حاصل بحث کی اور اس بات پر زور دیا کہ عالم اقوام میں ترقی اور ملک و قوم کا سر اونچا رکھنے کے لئے جہد مسلسل کی اشد ضرورت ہے۔
پشاور سے مزید