• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی بی کاعالمی دن ،پاکستان میں ہرسال 40لاکھ افراد کاانتقال

لاہور ( محمد صابر اعوان سے) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی سے بچاؤ کاعالمی دن منایاگیا۔ پاکستان میں ہر سال ٹی بی کے 6لاکھ کیسز رپورٹ ہو رہے جن میں سے کم از کم 27ہزار ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ کے مریض بتاتے جاتے ہیں ۔ماہرین صحت کے مطابق ٹی بی کا مرض ایک خاموش قاتل ہے ۔تپ دق (ٹی بی) دنیا کی سب سے بڑی متعدی مرض ہے جس لوگوں کی زندگیاں لے رہی ہے ،ٹی بی سے روزانہ3ہزار سے زیادہ افراد انتقال کرجاتے ہی ۔پاکستان میں ہر سال ٹی بی کے مریضوں میں سے لگ بھگ 40ہزار مریض انفیکشن سے سالانہ انتقال کرجاتے ہیں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بتایاکہ پنجاب میں 558 سے زائد بنیادی مراکز صحت اور ٹی بی کلینکس موجود ہیں جہاں ٹی بی کا علاج، مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں ۔
لاہور سے مزید