• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث کرے، چوہدری عظیم

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ ) کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شملہ معاہدہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو زیر بحث لایا جائے، بھارت کے حکمران اعلانیہ کہہ رہے ہیں کہ دفعہ 35اے اور آرٹیکل 370ختم کر کے کشمیر کو بھارت میں ضم کردیا گیا،یہی نہیں بھارت عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کے جواب میں واضح کہہ رہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان کو کوئی حق نہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھائے۔ رائے شماری کے بغیر کشمیر بھارت کا حصہ کیسے ہو گیا، چوہدری محمد عظیم نے کہا بھارت کے حکمران الیکشن جیتنے کیلئے کشمیر کارڈ استعمال کر رہے ہیں ،کشمیری عوام ریاست کے دونوں اطراف مایوسی کا شکار ہیں ،انہوں نے کہا وزارت خارجہ کشمیر ی عوام کو اعتماد میں لے اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جینوا میں پاکستان ، بھارت اور کشمیری قیادت پر مشتمل سہ فریقی کانفرنس بلانے کیلئےاقدامات کیے جائیں ۔
یورپ سے سے مزید