کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےقائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پراپنے پیغام میں کہاہے کہ 04 اپریل1979 کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے جس روز امت مسلمہ کے نڈر جراتمند،بیباک لیڈر اورایٹمی قوت کے بانی منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایک متنازعہ عدالتی فیصلے پر پھانسی دے کر شہید کردیا گیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ایک ہی جرم تھا کہ وہ غریبوں کے حامی اور مملکت خداداد پاکستان کو دنیا کی عظیم تر مملکت بنانا چاہتے تھے۔پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کے لئے بھی ایک امید کی کرن تھے جو اسلامی ممالک کو دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں آگے لانے کا ویژن رکھتے تھے۔انہوں نے عوامی طاقت، جمہوریت، شہری آزادیوں اور پاکستان کی خود مختاری پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔وہ ایک عظیم لیڈر تھے جو جمہوریت میں عوام کو ہی طاقت کا سر چشمہ سمجھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ اور ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان مرد حر آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وطن عزیزترقی کرے گا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان نظریہ بھٹو کو فروغ دیں۔