• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے ذیلی مدار میں داخل

اسلام آباد (ساجد چوہدری) چاند کیلئے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں پہنچ گیا،تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں ہفتہ لگ سکتا ہے، چاند کی پہلی تصویر 15یا 16مئی تک موصول ہونے کی توقع ،آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مدار میں چھوڑ دیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خرم خورشید،ڈاکٹر قمر السلام چین میں موجود ہیں، مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جائے گا، سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کی توقع ہے، سپارکو ترجمان کے مطابق مدار پر پہنچے کے بعدسیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔
اہم خبریں سے مزید